
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ترقیاتی شعبے میں ہمیشہ پاکستان برطانیہ تعاون مثالی رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں اہم علاقائی امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔
ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں اور ہم دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ دوطرفہ پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اور بین الپارلیمانی روابط مسائل پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
ملاقات میں کورو نا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس پر چیئرمین کا کہنا تھا کہ کورو نا وائرس نے عالمی معیشتوں کو غیر معمولی صورت حال سے دوچار کیا ہے۔
صادق سنجرانی نے واضح کیا کہ وائرس پر قابو پانے کے لئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی کیونکہ پاکستان میں وائرس پھیل رہا ہے اور حکومت اس پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہے۔
انہوں نے برطانوی ہائی کمیشن کو بتایا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن، ٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور قرنطینہ جیسے اقدامات کے ذریعے پھیلاؤ کو روکا جا رہا ہے جبکہ حکومت بھی عوام کے تحفظ اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے کوشاں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ ماحولیاتی مسائل کو حل کرنا بھی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News