Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں امن و استحکام کیلئے  مصالحانہ کاوشیں جاری رکھے گے، مخدوم شاہ محمود قریشی

Now Reading:

افغانستان میں امن و استحکام کیلئے  مصالحانہ کاوشیں جاری رکھے گے، مخدوم شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی مخلصانہ اور مصالحانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ، جوزف بوریل سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے مشترکہ اسٹیٹمنٹ سامنے لانے پر اتفاق بھی کیا ہے۔

یورپی یونین کے امور خارجہ کے سربراہ نے کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر ہونیوالے دہشت گردی کے حملے اور قیمتی جانوں کے نقصان پر وزیر خارجہ سے اظہار تعزیت کیا جبکہ وزیر خارجہ نے اپنے یورپی ہم منصب کو پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے  شرپسند عناصر کو حاصل بھارتی سرپرستی سے بھی آگاہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے امور خارجہ کے سربراہ کو حالات معمول پر آنے کے بعد دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ یورپی یونین کے سربراہ خارجہ امور، جوزف بوريل نے وزیر خارجہ کو دورہ برسلز کی دعوت بھی دی ہے۔

Advertisement

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، کورونا وبا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 وزیر خارجہ نے اپنے یورپی ہم منصب کو، بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا اور بتایا کہ بھارت، اقوام متحدہ اور عالمی قوانین سے روگردانی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو بدلنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سرکار کی طرف سے پچیس ہزار غیر کشمیریوں کو خلاف قانون ڈومیسائل کا اجراء قابل مذمت ہے جسے تمام کشمیری مسترد کر چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر