Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی، وزیرخارجہ

Now Reading:

اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی سے کورونا پھیلاؤ کی شرح کم ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں وزرائے خارجہ میں حج کی محدود ادائیگی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے کورونا، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال،دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے سعودی فرمانروا کی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کی جس پر سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ شاہ سلمان کامیاب سرجری کے بعد تیزی سے رو بصحت ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کو کرونا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگراقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی سے کورونا پھیلاؤ کی شرح کم ہوئی ہے۔

Advertisement

ہم مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، وزیر خارجہ

انہوں نے سعودی دفاعی تنصیبات پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہرمشکل گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ ہے،سعودی عرب کی سالمیت اور تحفظ کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا کہ محدود پیمانے پر حج کا فیصلہ وبائی صورتحال کے باعث کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر