کوروناوائرس سےنمٹنے اور غیرملکی ادائیگیوں کے لئے پاکستان کو چینی بینکوں سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالرموصول ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاک چین لازوال دوستی کی نئی مثال قائم کردی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ چین کی جانب سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالرموصول ہوگئے ہیں ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی بینک کو چینی بینک سے رقم ترقیاتی منصوبوں ،کورونا سے نمٹنے اور غیرملکی ادائیگیوں کیلئے دی گئی۔
SBP has received $1.3 billion as GOP loan disbursements from Chinese Banks this week. This brings the total amount of official inflows received since 23rd June 2020 to around $3 billion.
Advertisement— SBP (@StateBank_Pak) June 30, 2020
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مرکزی بینک کو تیئیس جون سے اب تک تین ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں جو آئندہ ہفتہ جاری ہونے والے زرمبادلہ کے ہفتہ وار اعدادوشمار میں شامل کیے جائیں گے۔
وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے چین پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے
یاد رہے گذشتہ ہفتے پاکستان کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفرااسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کی جانب سے 50، 50کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے، مالیاتی اداروں کی جانب سے رقم کووڈنائنٹین ایکٹو رسپانس پروگرام کے تحت دی گئی تھی۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ مختلف منصوبوں کے لیے ملنے والی اس رقم سے حکومت کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
