Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیخ رشید کی وزارت میں ریلوے حادثات کا ایک جائزہ

Now Reading:

شیخ رشید کی وزارت میں ریلوے حادثات کا ایک جائزہ

وفاقی وزیر ریلوے میاں شیخ رشید کے ریلوے وزارت سنبھالنے کے بعد سے اب تک یعنی اگست 2018 سے لے کر  جولائی 2020 تک متعدد ٹرینیں حادثوں کا شکار ہوچکی ہیں۔

وزیر ریلوے میاں شیخ رشید کی وزارت میں ریلوے حادثات کا ایک جائزہ:

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اگست 2018 سے وزارت ریلوے کا چارچ سنبھالا تھا۔

16 ستمبر، 2018

میانوالی: کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین خوشحال خان ایکسپریس کا انجن اور سات بوگیاں میانوالی کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Advertisement

16 اکتوبر، 2018

کندھ کوٹ رکشہ ٹرین کی زد میں آنے سے خواتین سمیت 17 افراد جاں بحق ہوئے۔

24 دسمبر2018

فیصل آباد شالیماراورملت ایکسپریس ٹرین کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افرادزخمی ہوگئے۔ حادثے میں 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

17 مارچ، 2019

ڈیرہ مراد جمالی ، ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 7 بوگیاں الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

Advertisement

02 اپریل، 2019

رحیم یارخان:رحیم یارخان میں ترنڈا سوائے خان کے قریب مال گاڑی کی 13 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں اپ اور ڈاون ٹریک پرکئی گھنٹے سے  ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔

17 مئی، 2019

پڈعیدن مال گاڑی ٹریک سے اترگئی جس کے بعد ٹریک تین دن کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

27 مئی، 2019

کوٹ لکھپت پھاٹک پررکشہ اور موٹر سائیکل ٹرین کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی، حادثہ پھاٹک کھلے ہونے کے باعث پیش آیا ۔

Advertisement

جون 2019

یاد رہے کہ سب سے زیادہ جون میں 20 حادثے ہوئے۔ یکم جون کو لاہور یارڈ میں ٹرین ڈی ریل ہوگئی۔

  3،جون کو عید اسپیشل ٹرین لالہ موسی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی۔

5،جون کو فیصل آباد اسٹیشن کے قریب شاہ حسین ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

5،جون کو ہی کراچی ڈویژن میں کینٹر ٹرین کو حادثہ ہوا اور تھل ایکسپریس ٹرین کی پانچ بوگیاں بھی کندھ کوٹ کے قریب پٹری سے اترگئیں۔

6،جون کو قراقرم ایکسپریس ٹرین کی بوگیاں فیصل آباد اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتری گئیں۔

Advertisement

 7،جون کو اسلام آباد ایکسپریس ٹرین گجرات کے قریب موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔

 8،جون کو کراچی ڈویژن میں بولان ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پیش آیا۔

15،جون کو سندھ ایکسپریس ٹرین سکھر یارڈ میں پٹری سے اترگئی۔

16جون کو مال بردار ٹرین روہڑی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اترگئی۔

18،جون کو ملتان ڈویژن میں ہڑپہ اسٹیشن کے قریب جناح ایکسپریس ٹرین کی ڈائننگ کار کو آگ لگ گئی۔

  18،جون کو ہی کوئٹہ ڈویژن میں مال بردار ٹرین پٹری سے اترگئی۔

Advertisement

19،جون کو کراچی ڈویژن میں رحمٰن بابا ایکسپریس ٹرین کی زد میں گاڑی آگئی جس میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔

20،جون کو حیدرآباد اسٹیشن کے قریب جناح ایکسپریس ٹرین مال بردار ریل گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔

21،جون کو ہری پور کے قریب راولپنڈی ایکسپریس کی زد میں کار آگئی۔

 22 جون کو لاہور ریلوے اسٹیشن کے یارڈ میں کراچی جانے والی تیزگام کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

2323،جون کو لانڈھی اسٹیشن کے قریب جناح ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پیش آیا۔

 2424،جون کو راولپنڈی ڈویژن میں کوہاٹ ایکسپریس کی زد میں موٹر سائیکل آگئی۔

Advertisement

 27،جون کو بدر ایکسپریس مسکالر اسٹیشن کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

28،جون کو فرید ایکسپریس اور دوسری ٹرین کے انجن میں تصادم ہوا اور 29 جون کو راولپنڈی ایکسپریس کی زد میں موٹر سائیکل آگئی۔

11 جولائی، 2019

کراچی سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس صادق آباد پر پارسل ایکپریس سے ٹکرا گئی 21 افراد جاں بحق 25 زخمی فوجی امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

31 اکتوبر، 2019

کراچی سے پنڈی جانے والی چلتی ٹرین میں آگ لگنے سے 75 افراد جاں بحق، لیاقت پور کے مقام پر تیز گام کی تین بوگیاں جل کر راکھ ، بیشتر مسافروں کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا۔

Advertisement

28 فروری، 2020

روہڑی ٹرین  اور کوچ میں تصادم 20 افراد جاں بحق ہوئے تھے جو کہ کراچی سے سرگودھا جانے والی کوچ  پھاٹک کھلا ہونے کے باعث پاکستان ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔

26 مئی، 2020

پتوکی کے قریب ٹرین اور کار کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

جولائی 03، 2020

کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس  شیخوپورہ  کے قریب حادثے کا شکا ہوگئی تھی ، مسافروں سے بھری ویگن ٹرین سے ٹکرانے کے نتیجے میں 19 سکھ یاتری ہلاک ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر