
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکے اسے قومی تحویل میں لیا جائے۔
ادارہ نور حق میں کے الیکٹرک کے خلاف مرکزی شکایت سیل کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آج سے ہم سینکڑوں مقامات پر مظاہرہ شروع کرنے جارہے ہیں۔
امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کے الیکٹرک کو سوئی سدرن گیس کمپنی کو دے دینا چاہیئے۔ کے الیکٹرک نے گیس کمپنی اور شہریوں کے ملا کر ڈیڑھ سو ارب روپے ادا کرنے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کے الیکٹرک کے دفتر کے سامنے جعلی دھرنا دیا۔کے الیکٹرک کے دفتر میں سے پی ٹی آئی کو آسائش ملتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے الیکٹرک کے خلاف اپنی شکایات جماعت اسلامی کے دفتر ادارہ نور حق میں قائم مرکزی شکایت سیل میں درج کروائیں،جس کی بھی جائز شکایات ہوگئی اس پر عمل کیا جائے گا۔
امیرجماعت اسلامی کراچی نے دو سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور یہ ایسے ظاہر کررہے ہیں جیسے انہیں بجلی کا مسئلہ معلوم ہی نہیں ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نوے ارب روپے کی سبسڈی سے حکومت نے حال ہی میں کے الیکٹرک کو نوازا ہے۔لوگوں کو دھوکہ دینا بند کریں اور نیا ٹیرف بنایا جائے۔
انہوں نے عوام کو مخاطب کرکے کہا کہ رونا چھوڑے اور ہمارے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔کوئی جماعت ساتھ دے نہ دے ، جماعت اسلامی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہمارے احتجاج چھوٹے چوراہوں اور بڑی شاہراہوں پر ہوں گے۔ہر عام آدمی آئے اور احتجاج میں شریک ہوجائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News