Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت، اقوام متحدہ کے مبصرین کو محدود کر کے رکھتا ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

بھارت، اقوام متحدہ کے مبصرین کو محدود کر کے رکھتا ہے، شاہ محمود قریشی
جنوبی پنجاب

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین کو محدود کر کے رکھتا ہے تاکہ وہ سچ نہ دیکھ سکیں۔

لائن آف کنٹرول پر بین الاقوامی میڈیا کے دورہ کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیر ملکی میڈیا نمائندوں کا ایل او سی کا دورہ بہت اہم تھا کیونکہ ہندوستان کی طرف سے ہمیشہ دوہرا معیار سامنے آیا لیکن پاکستان نے بلایا اور کہا کہ آکے دیکھئے کہ کیا بھارت انڈیپینڈینٹ صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر لے کر جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرل پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے جہاں اقوام متحدہ نے اپنے مبصر بھی تعینات کیے ہوئے ہیں لیکن بھارت ان کو محدود کر کے رکھتا ہے تاکہ وہ سچ نہ دیکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر پیر کو پاکستان آ رہے ہیں میں ان کے سامنے پاکستان کامؤقف رکھوں گا اور انہیں اس ساری صورتحال سے آگاہ کروں گا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ ہم اچھے دو طرفہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ماضی کی تلخیاں بھلا کر اچھا مستقبل چاہتے ہیں جس کے لئے ہم نے بنگلہ دیش میں نئے سفیرکی تعیناتی بھی کر دی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، چین، نیپال یا بنگلہ دیش ہو، بھارت کے بتدریج اپنے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو رہے ہیں، بھارت” ہندوتواء “سوچ کی وجہ سے دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران نے بھی بھارت کو چاہ بہار منصوبے سے باہر نکال دیا ہے بھارت سرکار کی پالیسیوں کے باعث ایک سال میں “شائننگ انڈیا” کےامیج کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر