
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین دو طرفہ تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، دونوں نے ہر مشکل اور آڑے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ، علاقائی و اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے اگلے پاک چین افغان سہ ملکی وزرائے خارجہ مذاکرات کے جلد انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی فورمز پر اہم علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے، یکساں مقاصد کے حصول کیلئے باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا جبکہ اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورت جاری رکھنے اور اس ضمن میں جلد بالمشافہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر مشکل گھڑی میں چین کی معاونت پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور فریقین کی طرف سے اقتصادی راہداری منصوبوں کی جلد اور بروقت تکمیل کےعزم کا اظہار کیا گیا۔
وزیرخارجہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اپنے جارحانہ عزائم کی پیروی کرتے ہوئے ذریعے پورے خطے کے امن و امان کو داؤ پر لگا رہا ہے، بھارت اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈومیسائل قوانین میں تبدیلی کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو بدلنا چاہتا ہے۔
وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت، اپنی داخلی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے لاین آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے بین الاقوامی قوانین سے انحراف کرتے ہوئے، علاقائی مسائل کو گفت و شنید اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی بجائے، جبر و استبداد کا راستہ اپنایا جبکہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات، بھارت کی اس ہندتوا سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔
بی آر آئی وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبوں کی تکمیل سے جہاں روابط کو فروغ ملے گا وہاں اقتصادی ترقی کے نئے امکانات روشن ہونگے۔
چینی وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری فیز 2،بی آر آئی منصوبے کا انتہائی اہم حصہ ہے جس کے ذریعے پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔
چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے چین کی طرف سے مجوزہ ہیلتھ سلک روڈ کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کرونا عالمی وبائی صورتحال کے مضمرات سے نمٹنے اور معاشی بحالی کیلئے ایک جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News