Advertisement
Advertisement
Advertisement

سچل میں دستی بم حملہ، ابتدائی رپورٹ تیار

Now Reading:

سچل میں دستی بم حملہ، ابتدائی رپورٹ تیار
سچل

کراچی میں سچل دستی بم حملے کی بم ڈسپوزل نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سچل دستی بم حملے  کی بی ڈی ایس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ سے دستی بم کا لیور ملا ، حملے کیلئے دستی بم آر جی ڈی ون استعمال کیا گیا۔

 بی ڈی ایس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دستی بم روسی ساختہ ہے ، اس سے قبل لیاقت آباد دستی بم حملے میں بھی آر جی ڈی ون گرنیڈ ہی استعمال کیا گیا تھا۔

 تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر دونوں واقعات میں ایک ہی گروہ ملوث ہے ۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے سچل میں دہشتگردوں نے ایک دکان پر دستی بم حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دکان کا مالک جاں بحق ہوگیا۔

Advertisement

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی) ضلع شرقی کے مطابق سچل بلاول گوٹھ میں دکان پر دستی بم حملہ کیا گیا ، حملہ آورموٹرسائیکل پرسوارتھےاور حملے میں جاں بحق شخص رینجرزکا ریٹائرڈ ملازم تھا۔

بیکری پر دستی بم حملے ، ایک شخص جاں بحق

خیال رہے کہ جون کے مہینے میں بھی کراچی، لاڑکانہ اور گھوٹکی میں مختلف اوقات میں رینجرز پر حملے کیے گئے تھے جن میں روسی ساختہ دستی بم استعمال ہوئے تھے۔

سیکیورٹی اور تفتیشی حکام کے مطابق کراچی میں رینجرز پر حملے کے لیے روسی ساختہ ہینڈ گرینیڈ استعمال کیا گیا اور موقع سے اداروں کو روسی ساختہ گرینیڈ کی پلیٹ ملی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر