
وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے جلد کوئی حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار ناصر حسین شاہ نے شادی ہال مالکان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ نے کہا کہ شادی ہال مالکان کی مشکلات کا سندھ حکومت کو پوری طرح اندازہ ہے، کورونا کی وبا ءکے دوران دیہاڑی داڑ طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ملک میں کورونا کی وبا ءنے تمام شعبہ جات اور طبقہ ہائے زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، شادی مالکان کے تحفظات سے پوری طرح واقف ہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ کی مشاورت کے بعد جلد حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی وباءسے معاشی صورت حال بری طرح متاثر ہوئی ہے، حکومت سندھ نے دل پر پتھر رکھ کر انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے سخت فیصلے کیے، تاہم وبا ءمیں کمی کے ساتھ شادی ہالز کی بندش کھولنے کا فیصلہ بھی جلد کرلیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے کئی اجلاس منعقد کیے ہیں اور ایس او پیز کے تحت کورونا کی وبا ءمیں کمی کے ساتھ تمام کاروباری طبقوں کو اجازت دی جائے گی تاہم حتمی فیصلہ آنے تک کسی بھی جلد بازی یا بیان بازی سے پرہیز کیا جائے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ دیہاڑی داڑ طبقے کی مشکلات کا سندھ حکومت کو پوری طرح ادراک ہے تاہم لوگوں کی جانوں پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ حالات کی بہتری کے ساتھ جلد عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔
ناصر حسین شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر ہر صورت عمل کریں اور سماجی فاصلوں کی پابندی برقرار رکھی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News