پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اے پی سی پر متفق اور متحد ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس جلد منعقد کی جائے گی اور قائدِ حزبِ اختلاف محمد شہباز شریف اے پی سی کی میزبانی کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام سیاسی قائدین اور جماعتوں کی مشاورت سے تاریخ طے کی جائے گی جبکہ اے پی سی میں حکومت کی کرپشن، نااہلی، چوری اور عوام کو درپیش سنگین مسائل پر غور ہوگا اور مشاورت کے ساتھ مستقبل کی حکمتِ عملی طہہ کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
