Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے توہین عدالت کی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نوٹس لیں، مریم اورنگزیب

Now Reading:

وزیراعظم نے توہین عدالت کی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نوٹس لیں، مریم اورنگزیب
وارننگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے بی آرٹی پشاور منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کھلم کھلا توہین عدالت کی ہے، اس پر چیف جسٹس نوٹس لیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب بی آرٹی پشاورکے نامکمل منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کچھ شرم توآرہی ہوگی؟

انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ پارٹی پرچم کا رنگ یا پارٹی برینڈنگ نہ کی جائے لیکن بی آرٹی افتتاحی تقریب میں جھنڈیاں اور تمام برینڈنگ تحریک انصاف کے جھنڈے کے رنگوں کے مطابق تھیں۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان سے نامکمل بی آرٹی کے افتتاح پر شہباز شریف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ عمران صاحب 126 ارب کے کھڈوں کا افتتاح کرنے سے پہلے شہبازشریف سے معافی مانگتے کیونکہ نوازشریف ، شہبازشریف نے سات سال پہلے میٹروز بنائیں، چلائیں اور عوام کو سہولت دی۔

انہوں نے بتایا کہ شہبازشریف نے چار شہروں میں ریکارڈ مدت اور قومی خزانے کی ریکارڈ بچت سے چار میٹروز بنائیں لیکن پھر بھی پنجاب میں شہبازشریف کی میٹرو حرام اور پشاورمیں مہنگی ترین ایک میٹرو حلال ؟

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے شہریوں کو اچھے، سستے اور معیاری سفر کی سہولت ملے تو آپ کو برا لگتا ہے؟ کنٹینر پر کھڑے ہو کر جس منصوبے کی مخالفت کرتے رہے، آج اسی پر اپنے نام کی بے شرمی سے تختی لگادی؟ شرم آنی چاہئے کہ نوازشریف اور شہبازشریف کے پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر