کراچی میں ٹیکنوسٹی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پہ ٹیکنوسٹی کے قریب پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔زخمی شخص کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ مددگار 15 کے اہلکاروں نے کی ہے۔ جاں بحق اور زخمی کے حوالے سے تصدیق شدہ معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
زخمی شخص کی شناخت وقار اور جاں بحق کی شناخت محمد اسلم کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دوپارٹیوں کے درمیان لین دین کے معاملے پر جھگڑا ہورہا تھا ، علاقے سے گزرنے والے مددگار 15 کے اہلکار سمجھے لوٹ مار کی واردات ہورہی ہے۔
فائرنگ کرنے والے اہلکار میٹھادر تھانے میں تعینات ہیں ۔فائرنگ کے واقعے میں ملوث تینوں اہلکارزیرحراست ہیں۔واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
