
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہم نے پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمہ کے لئے پختہ قومی عزم کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے آغاز پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنا کر صوبے کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
جام کمال خان نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی والدین اور سول سوسائیٹی کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، گزشتہ چند ماہ کے دوران پولیو کیسسز میں اضافہ باعث تشویش ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو اپنی خامیوں اور کمزوریوں کا جائزہ لیکر انہیں دور کرنا ہوگا۔
جام کمال خان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران علماء کرام معاشرے کے بااثر حلقوں سیاسی و قبائلی عمائدین کی خدمات بھی حاصل کی جائے جبکہ پولیو ٹیموں کی تمام علاقوں اور ہر بچے تک رسائ یقینی بنایا جائے۔
20 ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق
وزیراعلیٰ بلوچستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیو کو شکست دیکر ہی ہم اپنے بچوں کو ایک محفوظ اور صحت مند مستقبل دے سکتے ہیں۔
جام کمال خان نے کہا کہ والدین اس بات کو سمجھیں کہ پولیو کے دو قطرے انکے بچوں کے لیۓ کتنے اہم ہیں، پولیوکے تدارک کے لیۓ یو نیسف عالمی ادارہ صحت اور امیلڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا کہ پولیو مہم کے مقرر کردہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے جبکہ ضلعی انتظامیہ پولیو ٹیموں کو ہر ممکن سہولیات اور تحفظ فراہم کریں ڈپٹی کمشنرز پولیو مہم کی نگرانی کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News