Advertisement
Advertisement
Advertisement

مزدور کیلئے معیشت کو کھلا رکھنا حکومت کا جرات مندانہ فیصلہ تھا، صدر مملکت

Now Reading:

مزدور کیلئے معیشت کو کھلا رکھنا حکومت کا جرات مندانہ فیصلہ تھا، صدر مملکت
مزدور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی اور معاشرے کے کمزور طبقے کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس لئے مزدور طبقے کیلئے معیشت کو کھلا رکھنا حکومت کا جرات مندانہ فیصلہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق صدرڈاکٹرعارف علوی سے انجمن تاجران سندھ کے وفد کی کراچی میں ملاقات ہوئی ہے جس میں کورونا وباء کے بعد تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 ملاقات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پبلک مقامات پر ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

صدر عارف علوی کا پبلک مقامات پر ایس او پیز پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی اور معاشرے کے کمزور طبقے کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔

وفد کی جانب سے کورونا وائرس کے دوران حکومت کے معاشی پیکج اور ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کو کھلا رکھنے کےفیصلے کی تعریف کی گئی ہے۔

Advertisement

وفد نے صدر کو كووڈ-19 کے بعد تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود کاروبار معمول پر آرہا ہے۔

یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے انجمن تاجران سندھ کے وفد کی حاجی محمد جاوید قریشی کی سربراہی میں گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر