
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کا مرکز بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا اجلاس ہوا جس میں سیاحت کے شعبے میں صوبائی حکومت کی ترقیاتی منصوبوں اور وزیراعظم کی ہدایات پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
سیاحت کے حوالے سے اجلاس میں بتایا کیا کہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں سیاحت کے فروع کے لئے انٹیگڑیٹڈ ٹورازم منیجمنٹ پلان تیار کیا جا رہا ہے نیز ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لئے ٹوارزم منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا اجرا کیا جا رہا ہے۔
اجلاس کے دوران محمود خان نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیموں پر تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے 167 ملین روپے لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے اور صوبے کے سیاحتی مقامات پر ریسٹ ایریاز کے قیام کے لئے 147 ملین روپے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں ٹوارزم پولیس کے قیام کے لئے 300 نئی اسامیاں پیدا کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ اجلاس میں کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی لئے ریکروٹمنٹ پلان کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔
اس ضمن میں پلان کے تحت پہلے مرحلے میں 77، دوسرے مرحلے میں 17 اور تیسرے مرحلے میں 15 ملازمین بھرتی کئے جائیں گے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت صوابی میں واٹر تھیم پارک کا قیام عمل میں لائا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News