
مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوس نکالنے کی کوشش پر بھارتی پولیس اور سیکورٹی فورسزکی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا آغاز کردیا گیا جس کے نتیجے میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے موقع پر جلوس نکالنے اور مجالس کے انعقاد پر پابندی عائد کی گئیں تھیں، جس کی منافی کرتے ہوئے کشمیریوں کی جانب سے جلوس نکالنے کی کوششوں پر بھارتی فوج نے معصوموں کو اپنے طلم و ستم کا نشانہ بنایا۔
بھارتی فوج کی جانب سے نوجوان کشمیریوں پر پیلٹ گنزکے فائر اورآنسوگیس کے گولے برسا دیئے گئے، پیلٹ گنز کے چھروں سے زخمی نوجوانوں کو اسپتال لے جایا گیا ، بیشتر کی آنکھیں ضائع ہوگئیں۔
غاصب فورسز نے پلوامہ میں فائرنگ کرکے مزید تین کشمیریوں کو شہید کردیا جس کے بعد کل سے اب تک کل شہدا کی تعدادسات ہوگئی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News