
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں نالوں پر غیر قانونی تعمیرات کی فہرست بنا نے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت رین ایمرجنسی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر محنت سعید غنی ، وزیر بلدیات ناصر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، میئر کراچی وسیم اختر ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی ، ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم اے کاشف گلزار ، پی ڈی کلک زبیر چنا، ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ، کے ایم سی کے مسعود علی رجوی اور دیگر شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ سب سے زیادہ بارش پی اے ایف فیصل پر 94 ملی میٹر ہوئی۔ اس کے بعد سرجانی 72 ملی میٹر ، صدر 70 ملی میٹر، اولڈ ائیر پورٹ ایریا 67 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 54 ملی میٹر بارش ہوئی ۔
گلشن حدید میں 52 ملی میٹر ، لانڈھی میں 43.6 ملی میٹر اور ناظم آباد میں 39.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بتایاگیا کہ سندھ حکومت کے ایم سی کے 35 بڑے نالے صاف کر رہی ہے۔ تین نالوں کی صفائی این ڈی ایم اے کر رہی ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ سنگل نالہ 70 فیصد ، پہلوان گوٹھ نالہ 80 فیصد، نارون آباد نالہ 90 فیصد صاف کیا گیا ہے جبکہ مہران کٹ نالہ 70 فیصد صاف کیا جاچکا ہے۔
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ نالوں سے کچرا 4.37 میٹر کیوبک فٹ اٹھا یا گیا ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں جو نالوں پر غیر قانونی تعمیرات ہیں اُن کی فہرست بنا لیں۔میں تمام 38 نالوں کا خود دورہ کروں گا اور صفائی کا جائزہ لوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News