وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب دو جسم ایک جان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے وزارت داخلہ میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی سفیر نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور ورثاء کے حق میں دعا کی۔
وزیر داخلہ نے کورونا صورتحال اور عمرہ کے لیے پروازیں بحال کرنے کے حوالے سے دریافت کیا جس پر سعودی سفیر نے پروازیں بحال کرنے کے بارے میں کہا کہ کورونا صورتحال بہتر ہوتے ہی جلد پروازیں کھل جائیں گی۔
اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ سعودی عرب سے صرف حکومتی سطح پر نہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی برادرانہ تعلقات ہیں۔ عوامی اور حکومتی روابط اس قدر مستحکم ہیں کہ انہیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دو جسم ایک جان ہیں۔
ملاقات کا اختتام اس عہد کے ساتھ ہوا کہ آنے والے دنوں میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
