Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر توانائی سندھ نے بجلی بحران کی ذمہ داری وفاق پر ڈال دی

Now Reading:

وزیر توانائی سندھ نے بجلی بحران کی ذمہ داری وفاق پر ڈال دی

وزیر توانائی سندھ امتیازشیخ کی جانب سے صوبے میں بجلی بحران کی ذمہ داری وفاق پر ڈال دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوز بریفنگ میں صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیازشیخ نے کہا بیٹھ کر مسئلہ حل کرنے کی پیشکش کی لیکن وفاق ملنے کو تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کو وائسرائے بنا کر بھیجا گیا ہے کیونکہ اسلام آباد میں بیٹھ کر سندھ کو لاوارث صوبہ سمجھا جاتا ہے۔

امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ سے بڑے پیمانے پر لوگوں کی زندگیاں متاثر ہورہی ہیں کیونکہ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیدنگ ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے کئی بار خط بھی لکھے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ نے بھی کئی بار یہ مسئلہ اٹھایا ہے لیکن وفاق کے وزیر توانائی کے کان پر اس معاملے پر جوں تک نہیں رینگتی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہاس طرح سندھ کے لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے اور سندھ کے لوگوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں ہلاکتوں کا نوٹس لیا تھا اور چیف جسٹس نے احکامات بھی دئیے تھے کہ اب سے جو بھی ہلاکت ہو گی اس پر بجلی کی کمپنی  کے سربراہ پر ایف آئی آر کٹے گی اور اب ہم بھی اس پر عمل کرنے جارہے ہیں اور اس معاملے پر قانون ڈیپارٹمنٹ سے رابطے میں ہیں جس کے بعد حیسکو، سپیکو کہ کے سربراہان پر ایف آئی آر کٹی گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر