
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت 2019 میں کامیاب جوان پروگرام کیلئے آج مزید فنڈز جاری کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان کی ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 2019 میں کامیاب جوان پروگرام شروع کیا، جس سے چھوٹی صنعتوں اور کاروبار کو بڑھانے کیلئے نوجوانوں کو قرضہ فراہم کیا جائے گا۔
عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ اب تک 2900 نوجوانوں کو اس پروگرام کے 1 ارب روپے دیئے جاچکے ہیں جبکہ مزید 7500 نوجوانوں کو قرض فراہمی کی منظوری دی جاچکی ہے۔
مشیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ جوان پروگرام کو بڑے پیمانے پر شروع کیا جارہا ہے، اس میں 50 لاکھ روپے کی حد مقرر تھی اب اڑھائی کروڑ روپے تک بڑھایا گیا ہے جبکہ اس پر شرح سود کو 6 اور 8 فیصد سے کم کرکے 3 اور 4 فیصد کیا گیا یے۔
عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ لون کی رقم کو بڑھایا گیا ہے اور شرح سود کو نصف کردیا گیا یے، پہلے صرف تین بینک اس پروگرام میں شامل تھے ان کی تعداد بڑھا کر 21 کردی گئی ہے۔
مشیر خزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جوان پروگرام کا اسکوپ بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، عوام کو اس سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
چھوٹے درجے کی صنعتوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت نے کورونا سے متاثرہ صنعتی شعبے کو 200 ارب روپے کا ریلیف دیا جبکہ احساس پروگرام کے تحت بلا تعصب ڈیڑھ کروڑ سے زائد خاندانوں کو ادائیگیاں کی گئی۔
مشیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ عالمی اور ملکی سطح پر پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار کیا جارہا ہے، بلومبرگ اور موڈیز نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم معیشت قرار دیا۔
عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ جولائی میں اعداد وشمار میں بہتری آئی جس سے ہمیں اعتماد ملا ، برآمدات اور محصولات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سیمنٹ اور پیٹرول ڈیزل کی کھپت میں بھی اضافہ ہوا یے،
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ حکومتی اخراجات کو کم کیا گیا اور گزشتہ سال کوئی ضمنی گرانٹ جاری نہیں کی گئی، ہمیں کوشش کرنی ہے کہ اس ٹرینڈ کو برقرار رکھا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News