سابق وزیر اعظم نواز شریف سیاست میں پھر سے متحرک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان سے 2 بار رابطہ کیا ہے جبکہ انہوں نے بلاول بھٹو کو بھی ٹیلیفون کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلیفونک گفتگو میں ملکی سیاسی صورتحال پر کھل کر بات چیت ہوئی ہے۔ نواز شریف، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو ن لیگ سے متعلق تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دیا۔
مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے شکوہ کیا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے ہر موقع پر مایوس کیا۔
بلاول بھٹو نے نواز شریف کو حکومت مخالف کسی بھی تحریک کی کھل کر حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
