Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو زرداری سے سعید غنی اور ناصر شاہ کی ملاقات

Now Reading:

بلاول بھٹو زرداری سے سعید غنی اور ناصر شاہ کی ملاقات
بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی اور وزیر بلدیات ناصر شاہ نے بلاول ہاؤس میں تفصیلی ملاقات کی۔

ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی کراچی کے صدر سعید غنی نے شہرقائد کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔

سعید غنی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر شہر قائد کے مسائل کے حل کے بجائے ان کی بنیاد پر اپنی مذموم سیاست چمکانے کی کوشش کرتے ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے مزید کہا کہ شہر قائد سے منتخب ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کے نمائندے عوام کے لئے کچھ کرنے کو تیار نہیں جبکہ سندھ حکومت اور پی پی پی کے جیالے رہنما و کارکنان بارشوں کے بعد کے حالات میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ناصر شاہ سے بارشوں کے بعد شہر قائد کی صورت حال کے حوالے بھی دریافت کیا جس پر وزیر بلدیات نے کراچی سمیت پورے سندھ کی انتظامی صورت حال پر بریف کیا۔

Advertisement

وزیر بلدیات ناصر شاہ کی بریفنگ کے دوران کہا کہ انتظامی طور پر ایم کیوایم کی شہری حکومت کے تحت کراچی میں نکاسی کا نظام تباہ ہوچکا ہے، سندھ حکومت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دی ہے کہ وہ الزام تراشیوں کے بجائے مسائل کے حل کیلئے آگے آئیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہر قائد کے مسائل کے حل کے سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کے کردار کی حوصلہ افزائی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر