
لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر سرینگر کاوقت دیکھانے کیلئے گھڑی نصب کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اورپر سرینگر کاوقت دیکھانے کیلئے گھڑی نصب کردی گئی جبکہ ایئرپورٹ کےلاؤنچ اورپارکنگ ایریامیں کشمیریوں پر بھارتی مظالم پرمبنی بینرآویزاں ہے۔
ایئرپورٹ منیجر نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ پرکشمیراورپاکستان کےجھنڈے لہرا دیےگئے جبکہ ایئرپورٹ لاؤنچ میں کشمیریوں پربھارتی مظالم سےمتعلق اسکرینوں پرفلم نشرکی جارہی ہے۔
ایئرپورٹ منیجر نے یہ بھی کہا کہ کل لاہورایئرپورٹ پریوم استحصال اورکشمیریوں سےیکجہتی کیلئےریلی بھی نکالی جائےگی۔
دوسری جانب پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر بھی نصب گھڑی میں سری نگر کا ٹائم سیٹ کردیا گیا ہے۔
5 اگست کے بعد پوری پاکستانی قوم متحد ہے، مسعود خان
ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ائیرپورٹ پرپاکستان اور کشمیر کے جھنڈے بھی لگادیے ہیں جب کہ کشمیر میں مظالم سے متعلق ویڈیوزبھی چلائی جارہی ہیں اورائیرپورٹ پر کشمیریوں پر مظالم سے متعلق پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل بھی ملکی ائیرپورٹس پر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کا قت دکھانے کے لیے گھڑیاں نصب کردی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو کل ایک سال مکمل ہوجائے گا جس پر پاکستان میں یوم استحصال منایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News