
العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے۔
نواز شریف کی احتساب عدالت سے سزا کے خلاف اپیل پر سماعت یکم ستمبر کو ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی اپیل کی سماعت کریں گے۔
دوسری جانب نیب کی جانب سے نواز شریف کی سزا میں اضافے کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ہے۔
نیب اپیل میں نواز شریف کی 7 سال قید کی سزا بڑھا کر 14 سال کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر بھی یکم ستمبر کو سماعت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News