
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے وزرا تعلیم کانفرنس اعلامیہ مسترد کرتے ہوئے 15اگست سےملک بھراسکولزکھولنےکااعلان کردیا۔
کاشف مرزا نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان،آرمی چیف،وزیر اعظم، وزرااعلی، گورنرز، سے اپیل کہ15اگست سے ایس او پیز کےتحت دیگر شعبہ جات کی طرح باقاعدہ طور اسکولز کھولےجائیں۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ حکومت جان بوجھ کر شعبہ تعلیم کو تباہ کر رہی ہے جبکہ اسکولز کی ٹائمنگ صبح 7 تا10اور2شفٹ میں،فیز وائز سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں۔
کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ کورونا سے شدید متاثرممالک چین کے صوبےووہان،برازیل،سپین، انگلینڈ،انڈیا، ایران، بنگلہ دیش، سری لنکا سمیت امریکہ، روس، ڈنمارک،فرانس،سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ،جرمنی،جاپان، کوریا، سعودی عرب،اسرائیل، ہانگ کانگ وغیرہ میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں تو پاکستانی بچے تعلیم سے محروم کیوں رہے۔
صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ ٹیچرزتنخواہیں اور90فیصد اسکولزعمارتیں کے کرائے فکسُ ہیں،وزیراعظم ٹیچرز کیلئے’’تعلیمی ریلیف پیکیج‘‘کااعلان کریں جبکہ بورڈ امتحانات منسوخ کرنے پر45لاکھ طلبا سے وصول شدہ25ارب روپے واپس کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسکول کھولنے کے حوالے سے تمام صوبوں کی مشاورت کے لئے اجلاس وفاقی وزیر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھولنے پر تمام صوبوں میں اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں جامعات، بعد ازاں کالجز اور اسکے بعد سنئیر کلاسز اور آخر میں پرائمری سطح پر تعلیمی ادارے کھولے جائیں. تمام صوبوں کا اس پر بھی اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News