
وفاقی وزارت سائنس کی دو سا لہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق وزارت سائنس کی جانب سے سول اور ملٹری آرگنائزیشنز میں کوارڈینیشن کے لئے پہلا سول ملٹری انٹرفیس متعارف کرایا گیا ہے۔
بعدازاں چاند کی کسی بھی جگہ کسی بھی ٹائم صحیح لوکیشن معلوم کرنے کے لئے ویب سائٹ اور ایپ تیار کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نژاد کینیڈین ماہر تعلیم کی ریکٹر کامسیٹ یونیورسٹی کے طور پر تعیناتی خالص میرٹ پر کی گئی اور زراعت، صحت، تعلیم اور متبادل توانائی کے لئے چار ٹاسک فورس تشکیل دی گئیں۔
وفاقی وزیر سائنس کی ہدایت پر جہلم میں بائیو ٹیکنولوجیکل اور ہربل میڈیکل پارک کا قیام عمل میں لایا گیا، وزارت سائنس کی جانب سے ایگریکلچر ڈرونز اور پولیس ڈرونز تیار کیے گئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کورونا سے حفاظت کے لئے پی پی ایز پاکستان میں مقامی سطح پر تیار کی گئیں، سینیٹائزر، وینٹی لیٹر اور بائیو میڈیکل سامان تیار کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News