
وفاق اور سندھ نے کراچی کی بہتری کیلئے رابطہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات ہوئی جس میں وفاق اور سندھ کے وزراء پر مشتمل رابطہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ ملاقات کے دوران سندھ بالخصوص کراچی کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی نمائندگی وفاقی وزیرمیری ٹائم افیئرزعلی زیدی اور وزیر آئی ٹی امین الحق کمیٹی کا حصہ ہونگے جبکہ کمیٹی سندھ میں وفاقی حکومت کے منصوبوں کا جائزہ لے گی۔
ملاقات میں ڈی جی این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراء سید ناصر شاہ اور سعید غنی بھی شامل ہوئے۔
واضح رہے کہ کراچی کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور پی ایس پی ایک پیج پر آ گئے ہیں، کراچی کی بحالی، معاشی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے تینوں جماعتوں نے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے اتوار کو ہونے والی ایک اہم بیٹھک میں مل کر کام کرنے، مشترکہ حکمت عملی بنا کر آگے بڑھنے اور ساتھ چلنے پر اتفاق کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News