Advertisement
Advertisement
Advertisement

‏ایکنک نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی، اسد عمر

Now Reading:

‏ایکنک نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی، اسد عمر
ایکنک

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ‏ایکنک نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے ریلوے کے منصوبے ایم ایل ون کی ایکنک نے آج منظوری دے دی ہے۔

Advertisement

 اپنے پیغام میں اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ CPEC کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ 6.8 ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے مزید کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کے تحت  ریل کے انفراسٹرکچر میں بہتری ہو گی جبکہ ریلوے کا انتظامی ڈھانچہ بھی بہتر کیا جائے گا۔

دوسری جانب چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بھی ایم ایل ون منصوبے کی بڑی پیش رفت کے حوالے سے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ الحمداللہ ریلوے کے انقلابی ایم ایل ون منصوبے کی ایکنک نے منظوری دے دی۔

 چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ منصوبے میں حویلیاں ڈرائی پورٹ اور والٹن اکیڈمی کی اپ گریڈایشن بھی شامل ہے جبکہ پشاورسے کراچی 1872 کلومیٹر کے منصوبے پر 6.8 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

واضح رہے اس سے قبل گزشتہ روزوزارتِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ کراچی سے پشاور تک ایم ایل ون منصوبے کے ذریعے 1733 کلومیٹر طویل ریلوے نیٹ ورک کو جدید بنایا جائے گا جبکہ 6 ارب 80 کروڑ ڈالر کے اس منصوبے کو منظوری کے لیے کل ایکنک میں پیش کیا جائے گا۔

اسد عمر نے کہا تھا کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے کی تکمیل کے بعد مسافر ٹرینیں 160 کلومیٹر جبکہ مال بردار گاڑیاں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔

وزارت منصوبہ بندی نے مزید کہا تھا کہ اس ریلوے منصوبے پر 672 ارب روپے کا مقامی میٹریل استعمال اور افرادی قوت استعمال ہوگی جبکہ 25 ارب روپے مالیت کے یو ایس ایڈ پاکستان نالج کوریڈور منصوبے کے پہلے فیز کی بھی ایکنک سے منظوری لی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر