چئیرمین سی پیک اتھارٹی جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چینی سفیر یاو جنگ نے سی پیک اتھارٹی کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ چینی سفیر یاو جنگ نے سی پیک اتھارٹی کے دورے میں ECNEC کی جانب سے ایم ایل-1 کی منظوری پر چینی حکومت کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا۔
HE Yao Jing,the Chinese Ambassador visited CPEC Authority& conveyed his Govt’s pleasure on ECNEC approval of ML-1. Seperarely Mr. Sun Yangjun DG China Railway Gp visited&felicitated Pakistan on ML-1 approval.Assured to use max Local labour&materials #cpec #cpecmakingprogress pic.twitter.com/EXN3NPeri4
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 12, 2020
اپنے پیغام میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ایم ایل-1 کی منظوری پر ڈی جی چائنہ ریلوے گروپ سن یانگ جن نے بھی مبارکباد پیش کی جبکہ مقامی افراد اور مال کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی بھی یقین دہانی کروائی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ایم ایل ون کی منظوری ہوگئی ہے۔
آج ایم ایل ون کی منظوری ہوگئی، شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا تھا کہ 13 سال اس منصوبے کو کھٹائی میں رکھا گیا۔عمران خان کی حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے جس نے منصوبہ شروع کیا۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے مزید کہا تھا کہ 6.8 ارب ڈالر اس منصوبے پر لاگت آئے گی۔ ریلوے کراسنگ ختم ہوجائے گی۔ لاہور سے کراچی کا سفر 7 گھنٹے کا ہوجائے گا۔ لاہور سے راولپنڈی کا سفر صرف ڈھائی گھنٹے کا رہ جائے گا جبکہ ملتان سے لاہور سفر صرف دو گھنٹے کا رہ جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News