Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے بازو مروڑ کر قانون سازی کی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان

Now Reading:

پاکستان کے بازو مروڑ کر قانون سازی کی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان
قانون سازی

جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کے بازو مروڑ کر قانون سازی کی جارہی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں جو قانون سازی کی جارہی ہے اس پر جے یو آئی کا ایک موقف رکھا ہے، ان بلز کی جے یو آئی نے مخالفت بھی کی اور پاکستان کے منافی قرار دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو مشاورت کا وقت دیا جاتا ہے لیکن عجیب بات ہے کہ اسپیکر صاحب کی جانب سے چند جماعتوں کو بلاکر مشورہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دیگر پارٹیز کو نہ بلز سمجھنے کا موقع دیا جات ہے نہ مشاورت کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف بلز پر ایک اعلامیہ جاری کیا جارہا ہے لیکن حکومت نے ایف اے ٹی ایف سے دباؤ میں بل پاس کرایا ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام نے حکومت کے خلاف اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔۔

Advertisement

مزید پڑھیں

ریلی پر حملہ کرنےوالے ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ  ریلی پر...

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان گرے لسٹ میں پہلی دفعہ نہیں آیا ہے، اس سے پہلے بھی گرے لسٹ میں گئے ہیں جس کے بعد وائٹ لسٹ میں آگئے تھے حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ دوبارہ گرے لسٹ میں چلے گئے ہیںَ

انہوں نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کے بلز کے ذریعے قوموں پر جبر مسلط کیا جارہا ہے اور کشمیر بلوچستان میں انڈیا کی مداخلت کو حکومت نے نظرانداز کیا ہے۔

انہوں نے سوال کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ کو کشمیر کے حوالے سے قراردادوں پر عمل کا کیوں نہیں کہا؟ اگر کل اقوام متحدہ یا ایف اے ٹی ایف کشمیر کے حریت پسندوں کو بھی دہشتگرد قرار دیتی ہے تو کیا کریں گے؟ کیونکہ کشمیری حریت پسندوں کے لئے کوئی گنجائش اس قانون میں نہیں رکھی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر