وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو تھپڑ مارنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اعظم خان کو کوئی تھپڑ نہیں مارا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے اعظم خان کو کوئی تھپڑ نہیں مارا، اعظم خان کو تھپٹر مارنے کی خبر فضول اور بے بنیاد ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف نیوز چینل پر خبر سامنے آئی تھی کہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ہے۔
خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم سے ملنا چاہتے تھے لیکن ان کے آفس کے باہر انہیں پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے روک دیا تھا جس پر یہ واقعہ پیش آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News