Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے کے 63 ملازمین ملازمت سے فارغ

Now Reading:

پی آئی اے کے 63 ملازمین ملازمت سے فارغ
یوم آزادی

پی آئی اے نے 63 ملازمین کو جعلی اسناد، غیر حاضری اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر ملازمت سے فارغ کر دیا۔

تفصٰلات کے مطابق پی آئی اے نے جولائی کے مہینے میں 63 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا، برطرف ہونے والے ملازمین میں مشتبہ لائسنس کے حامل پانچ کپتان بھی شامل ہیں۔

پی آئی اے شعبہ ہیومن ریسورس کی جانب سے ملازمین کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

پی آئی اے  کی جانب سے جاری کی گئی فہرست  کے مطابق پی آئی اے حکام نے جعلی تعلیمی اسناد کے حامل 28 ملازمین جبکہ  بغیر اطلاع کے عرصہ دراز سے غیر حاضر 27 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا   اور پی آئی اے حکام نے مشتبہ لائسنس کے حامل پانچ کپتانوں کو بھی ملازمت سے نکال دیا ہے۔

حکام نے محکمہ میں خورد برد میں ملوث دو ملازمین کو بھی فارغ کر دیا،م نااہلی پر ایک ملازم کو نوکری سے برخاست کیا ہے جب کہ حکام نے کام سے انکار پر چار ملازمین کی تنزلی بھی کی ہے۔

Advertisement

پی آئی اے کی طرف سے برطانیہ کا آپریشن جزوی طور پر بحالی کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کر نے والے تین ملازمین کے انکری منٹ میں کٹوتی بطور سزا کی ہے جبکہ  اچھی کارکردگی کے حامل 13 ملازمین کو تعریفی اسناد بھی جاری کی گئیں  اور  دو ملازمین کو کیش ایوارڈ بھی دئیے گئے۔

پی آئی اے کے جنرل منیجر پبلک افیئر عبداللہ خان نے کہا کہ تمام کارروائیاں قانون اور ضابطے کی قواعد پورا کرنے کے بعد کی گئیں، پی آئی اے میں بغیر کسی دباؤ کے سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر