Advertisement
Advertisement
Advertisement

سازش کا کھیل اب پرانا ہو چکا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

Now Reading:

سازش کا کھیل اب پرانا ہو چکا ہے، ڈاکٹر شہباز گل
شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سازش کا کھیل اب پرانا ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے نفیسہ شاہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ آپ میڈیا کی بجائے عدالت میں اپنی منی ٹرایل دیں اور سازش ناکام بنا دیں کیونکہ جس کے پاس اپنے لوٹے مال کا حساب نہیں وہ سازش کا آلاپ شروع کر دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ میڈیا پر نہیں عدالت میں اپنی منی ٹرایل دیں اور کلین چٹ لے لیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بی بی نیب نے کیا پارک لین کی پراپرٹیز گن پوائنٹ پر زرداری صاحب کے نام کر دیں ہیں؟

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے فیصلے پر سوالات اٹھائے تھے۔

نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے لیکن پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف کیسز میں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ نیب کے کیسز اور ریفرنس بے بنیاد اور انتقامی کارروایوں پر مبنی ہیں کیونکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد  نیب کی کوئی ساکھ نہیں رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء کی عدم موجودگی میں سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے سے کئے سوالات جنم لیتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی تحقیقاتی افسران کی اہلیت، قابلیت اور متصبانہ رویئے پر سوالات اٹھاتی رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر