
آرمی چیف کی جانب سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات کی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید ال مالکی کی ملاقات ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی و علاقائی سلامتی کی صورتحال سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ہے، مزید دونوں برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران آرمی چیف کو ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی کارکردگی کو سراہا ہے جبکہ مزید آرمی چیف نے درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے آئی ایس آئی کی حکمت عملی کی تعریف بھی کی ہے۔
خیال رہے کہ آرمی چیف کے ہیڈکوارٹرز پہنچنے پرڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نےاستقبال کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News