بھارت اور افغان طالبان، پاکستان کے خلاف یک زبان
بھارتی میڈیا افغان طالبان کے بیانیہ کو درست ثابت کرنے کے لیے...
پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) نے سفر کرنے والے مسافروں کو اچھی خبر سناتے ہوئے کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن نے اپنے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا، کرایوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔
اپنے بیان میں پی آئی اے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے اسلام آباد کے لئے روزانہ چار پروازیں آپریٹ کرتی ہے جبکہ پی آئی اے لاہور کے لئے روزانہ دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور لاہور کا یکطر فہ کرایہ سات ہزار روپے 879 مقرر کی گئی ہے جبکہ ہر مسافر کو اپنے ساتھ صرف ہینڈ کیری دستی سامان لے جانے کی اجازت ہو گی اور سامان کے سات یکطرفہ کرایہ آٹھ ہزار543 کردیا گیا 35 کلو سامان لیجانے کی سہولت ہوگی۔
پی آئی اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کرایوں میں کمی غیر معینہ مدد تک رہیگی جبکہ کرایوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News