کراچی میں مون سون بارشوں سے ہونے والی تباہی پر پاک فوج میدان عمل میں آگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی امدادی ٹیمز سول انتظامیہ کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امدادی عمل میں مصروف ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں سے واٹر ڈرینج کا عمل جاری ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں ہونے والی بارش نے شہر بھر میں تباہی مچادی ہے۔کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں، پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
