
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) گیس چوری کے خلاف حرکت میں آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کراچی میں گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی۔
کراچی کے علاقے لیاری میں واقع بیکری پر سی جی ٹی او ٹیم نے چھاپہ مار کر بیکری کے مالک کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اکرم گیس کی ڈائریکٹ لائن سے گیس چوری کرکےبیکری میں استعمال کررہا تھا۔
ملزم نے سائیکل کے ٹیوب سے لائن کو ڈائریکٹ کنیکٹ کر کہ لائن کو کپڑے سے ڈھانپ لیا تھا اور لائن سے غیر قانونی طور پر گیس استعمال کر رہاتھا۔
ایس ایس جی سی پولیس نے گیس چور کو گرفتار کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News