وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پاکستان ریلوے میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے آج راولپنڈی ریلوے اسٹیشن ڈگری کالج برائے خواتین میں پودا لگا کرمہم کا آغاز کیا۔
وزیر ریلوے کا پاکستان ریلوے نیٹ ورک پر رواں سیزن دو لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے جس کے لیے تمام ریلوے ڈیویژنز کو وزیر اعظم کے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ بننے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کلین اور گرین بنائیں گے۔ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے۔ پاکستان ریلوے نے گذشتہ دو سالوں میں بھی وزیر اعظم کی شجر کاری مہم پھر پور حصہ لیا تھا،اس سال بھی لیں گے۔
شیخ رشید نے ریلوے اسٹیشن ڈگری کالج برائے خواتین میں تعمیراتی کام مکمل ہونے پرکالج کا جائزہ بھی لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
