
ریڈیو پاکستان کی ڈاکیومنٹری نے مودی کے بھارت کا چہرہ بے نقاب کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ریڈیو پاکستان نے یوم استحصال کے موقع پر دو مختصر دستاویزی فلمیں جاری کردیں۔
ڈاکیومنٹری میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر روشنی ڈالی گئی جبکہ ڈاکیومنٹری میں بےجے پی،آر ایس ایس پر شدید تنقید کی گئی ہے۔
ڈاکیومنٹری میں سرحد پر چین کےہاتھوں بھارت کی رسوائی کا ذکر کیا گیا جبکہ بھارت کانیپال کےساتھ تنازع کا بھی ذکرکیا گیا۔
ڈاکیومنٹری میں بتایا گیا کہ بی جےپی،آر ایس ایس ناقابل علاج بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں ، کچھ بیماریاں قابل علاج اور کچھ ناقابل علاج ہوتی ہیں۔
ڈاکیومنٹری میں یہ بھی بتایا گیا کہ بھات میں ہندوتوا وائرس ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہورہا ہے اور ہندوتواوائرس کوروناوائرس سے زیادہ تباہ کن ہے
ڈاکیومنٹری میں مزید بتایا گیا کہ اس وائرس کے آفٹرشاکس اگلی نسلوں تک محسوس کیے جائیں گے۔
5 اگست کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف امریکہ میں احتجاج ہوگا
دوسری ڈاکیومنٹری میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم کی کھلک دکھائی گئی۔
ڈاکیومنٹری میں بتایا گیا کہ بھارتی فورسز کشمیریوں پر ظلم کررہے ہیں،عورتوں کےریپ کوہتھیار کے طور استعمال کرتے ہیں،پیلٹ گنز استعمال کی جاتی ہیں،حراست میں لے کر تشددکیاجاتاہے،رہنماؤں کو گرفتاراور نظربند کیاجاتا ہے۔
ڈاکیومنٹری میں مزید بتایا گیا کہ بھارت متعدد بار اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News