Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کا کنٹرول لائن پر کھوئی سیکٹر کا دورہ

Now Reading:

آرمی چیف کا کنٹرول لائن پر کھوئی سیکٹر کا دورہ
کنٹرول لائن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کنٹرول لائن پر کھوئی سیکٹر کا دورہ کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقت عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کنٹرول لائن پر کھوئی سیکٹر کا دورہ کیا گیا ہے جہاں پر آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی دستوں کے ساتھ عید منائی۔

Advertisement

دورے کے دوران آرمی چیف کی جانب سے پاک فوج کے دستےکو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دشمن کےعزائم سے بخوبی آگاہ ہیں اور اس لئے پاک فوج مکمل طور پر تیار ہے کیونکہ پاک فوج میں کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کی صلاحیت موجود ہے۔

Advertisement

عید قرباں کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی غیرمشروط قربانی کادرس دیتی ہے اور ایک سپاہی سے زیادہ قربانی کےاس سبق کوکوئی نہیں سمجھ سکتا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سےاظہاریکجہتی اور مکمل تعاون کےعزم کا اعادہ کشمیری جرات اور بہادری سے بھارتی ظلم و بربریت کا سامنا کر رہے ہیں، کشمیری تمام تر رکاوٹوں کے باجود اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ آرمی چیف کے کنٹرول لائن پر کھوئی سیکٹر کے دورہ میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

دوسری جانب آرمی چیف کی جانب سے اے ایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی کا بھی دورہ کیا گیا ہے جس میں آرمی چیف نے امراض قلب کی تحقیق کے مرکز کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سینٹر میں امراض قلب پر جدید خطوط کے مطابق ریسرچ کی جائے گی۔

عیدالاضحیٰ پر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ، وزیراعظم

Advertisement

اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ اے ایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی قومی سطح پر معیاری طبی سہولیات فراہم کررہی ہیں۔

اس دورے کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی روک تھام میں ڈاکٹر اور ہیلتھ کیئر ورکرز فرنٹ لائن سپاہی ہیں۔

یاد رہے کہ ایڈجوٹننٹ جنرل لیفٹننٹ جنرل محمد عامر اور سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نےآرمی چیف کا استقبال کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر