
قومی ایئر لائن(پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی بحالی اور ترقی میرا مشن ہے۔
سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل (ریٹائرڈ )ارشد ملک کا بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایئر فورس سے ریٹائرہونے کے بعد پی آئی اے بورڈ نے 20 سے 60 لاکھ روپے نئی تنخواہ آفر کی۔
سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ کورونا کے باعث ایرلائن کے حالات کے پیش نظر نیا سیلری پیکج فی الحال لینے سے انکار کردیا ۔اس وقت میں وہی تنخواہ لے رہا ہوں جو ایئرفورس سے ریٹائرمنٹ سے قبل آخری تنخواہ وصول کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی بحالی اور ترقی میرا مشن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News