وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کراچی سے راتوں رات پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے اس کے ساتھ ہی ساتھ واٹر بورڈ کو پانی کی فراہمی کی بھی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب کی بارش نے پرانے تمام رکارڈ توڑ دیئے ہیں اور پیر کی صبح پھر سے بارش کی پیش گوئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ وہ کے الیکٹرک کے دفتر گئے تھے جہاں دورہ کرتے ہوئے معلوم ہوا ہے کہ ان کے سب اسٹیشن بھی ڈوب گئے ہیں لیکن حکومت سندھ کے الیکٹرک کی مدد کر رہی ہے تاکہ جلد از جلد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور بجلی کی بحالی کردی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے نکاسی آب کے کام کے لئے مشینری فراہم کردی گئی ہے جس سے جلد از جلد سڑکوں کوکلین کردیا جائیگا تاکہ 10 محرم کے جلوسوں کے راستے میں مشکلات حائل نہ ہوں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر نکاسی آب کے کام کے لئے مزید مشینری کا مطالبہ کیا گیا تو وہ بھی فراہم کی جائیگی ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کے الیکٹرک آفس کا دورہ کیا گیا ہے، دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے برہمی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھاکہ یہ کونسی سروس ہے کہ 35-35 گھنٹے بجلی غائب ہے، شہر کے بیشتر علاقوں میں تاحال بجلی بحال نہیں کی گئی ہے جس سے تنگ آکرلوگ شہر بھر میں مظاہرے کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے دورہ کے دوران کے الیکٹرک ے سی ای او مونس علوی کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ شہر میں اس وقت 1900 میں سے 1615 فیڈرز کام کررہے ہیں لیکن پھر بھی شہر میں 4 فٹ پانی کھڑا ہے تو کیسے بجلی بحال کی جائے؟
مونس علوی کا کہنا تھا کہ رات 12 سے 1 بجے تک ڈیفنس کے 66 سے 50 فیصد فیڈرز بحال کردیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
