کراچی ، سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں ریکارڈ
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مون سون بارشوں کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد وزیراعلیٰ سندھ بھی شہر کا دورہ پر نیکلے پڑے،دورے کے دوران مرادعلی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی اور اس حوالے سے پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کو ریلیف کا کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شدید بارش ہوئی ہے،دورے کا مقصد نکاسی اب کو یقنی بنانے ہے جبکہ اس مشکل وقت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ سرکاری اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ چھٹیوں پر موجود ملازمین کو اپنے محکموں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہ فیصل، ملیر کالا بورڈ،ضلع شرقی اور دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا جبکہ پیپلز اسکوائر پر وزیراعلیٰ لوگوں میں گھل مل گئے اور بچوں نے تصاویریں بھی بنوائی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ یوسف گوٹھ میں عوام کے ساتھ ملاقات کی اور عوام کی شکایات سنیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی سی غربی سے عوام کو ہر طرح کی مدد کرنے اور نالوں سے تجاوزات ختم کرنے کی ہدایات دی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یوسف گوٹھ کے نکاسی اور پانی کی فراہمی کی اسکیم دینے اور ڈی سی غربی کو یوسف گوٹھ میں نالے کی صفائی کی فوراً ہدایات دی۔
واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے جب کہ کراچی میں مسلسل بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News