Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے سیاسی نقشے کو تمام بڑے بین الاقوامی سرچ انجنوں کو بھجوانے کا فیصلہ

Now Reading:

نئے سیاسی نقشے کو تمام بڑے بین الاقوامی سرچ انجنوں کو بھجوانے کا فیصلہ
سرچ انجنوں

ملک کے سیاسی نقشے کے اجراء کے بعد پاکستان کی جانب سے اس نئے سیاسی نقشے کو تمام بڑے بین الاقوامی سرچ انجنوں کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جو کہ متعلقہ وزارت کے ذریعہ عالمی انٹرنیٹ سرچ انجنوں کو بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملک کے سیاسی نقشے کے اجراء کے بعد پاکستان نے اس نئے سیاسی نقشے کو تمام بڑے بین الاقوامی سرچ انجنوں کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں متلقہ وزارت کے ذریعہ اس پولیٹیکل نقشے کو گوگل، یاہو، ایم ایس این سمیت تمام بڑے عالمی سرچ انجنز کو بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیاسی نقشے کو اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت بین الاقوامی فورمز پر بھی بھجوایا جائیگا۔

یاد رہے کہ سیاسی نقشے میں عالمی قوانین اور دوطرفہ معاہدوں کی روشنی میں بیرونی حدبندی واضح کی گئی۔

Advertisement

پاکستان نہتے کشمیریوں کے ساتھ ہے، وزیر خارجہ

پاکستان کے سیاسی نقشے میں بھارتی دعووؤں کی نفی  کرتے ہوئے حد بندیوں اور مختلف علاقوں کے حوالے سے پاکستانی موقف کی عکاسی کی گئی ہے۔

 گوگل و دیگر سرچ انجنوں کی منظوری کے بعد جب پاکستان میں موجود انٹرنیٹ صارف گوگل یا ان سرچ انجنوں پر پاکستان کے نقشے کو ڈھونڈیں گے تو خودمختار طریقے سے تلاش کا اختتام پاکستان کے سیاسی نقشے پر ہی ہو ۔گا

واضح رہے کہ اس سے قبل 5 اگست کے موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ  آج نقشے میں بین الاقوامی سرحد کو ظاہر کیا گیا ہے۔  نقشے میں ڈیورنڈ لائن جو کہ راستے میں ختم ہوتی تھی اس کو چین سے ملا دیا گیا ہے۔ واضح کر دیا گیا ہےکہ سیاچن کل بھی ہمارا تھا اور آج بھی ہمارا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ک سرکریک میں ہندوستان کے دعوے کی اس نقشہ میں مکمل نفی کر دی گئی ہے۔ ہندوستان چالاکی سے پاکستان کے ایکسکلوسو اکنامک زون کو ہضم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح فاٹا کا علاقہ اب خیبر پختونخواہ میں ضم ہو چکا ہے لہذا اس کو خیبر پختونخواہ کا حصہ  دکھایا گیا ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے کہا کہ ابھی چین اور ہندوستان کے درمیان اسٹینڈ آف ہوا  ہے۔جب کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق ہوگا  تو اس وقت کی خود مختار ریاستیں اپنے فیصلے کریں گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج پوری قوم وزیر اعظم کے اس قدم پر متفق ہے۔ کشمیری قیادت کو کل اعتماد میں لیا گیا ،کشمیری قیادت نے بھی اس کو تسلیم کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر