کراچی میں گذشتہ روز شدید بارش کے بعد کورنگی ندی میں طغیانی کی وجہ سے کورنگی کازوے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ کورنگی کازوے کو بند کردیا گیا ہے۔
Korangi causeway is closed pic.twitter.com/QavkujyBuM
— Commissioner Karachi (@CommissionerKhi) August 22, 2020
گذشتہ روز کراچی میں 185 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد شہر کا بیشتر حصہ تباہی کا منظر پیش کرہا ہے۔ متعدد علاقوں میں ابھی تک لوگوں کے گھروں میں پانی موجود ہے۔
دوسری جانب پاک فوج کی امدادی ٹیمز سول انتظامیہ کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امدادی عمل میں مصروف ہیں۔ نشیبی علاقوں سے واٹر ڈرینج کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
