
لاہور میں فیس بک پر دھمکی آمیز کمنٹس کرنے کی رنجش پر 3افراد کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جس کی پیش نظر فیس بک پر دھمکی آمیز کمنٹس کرنے کی رنجش پر 3 افراد کے قتل کردیا گیا۔
واردات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبک ملزمان نے چند روز قبل مقتولین کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی۔
شدید فائرنگ سے مقتول یعقوب،شہزاد اور کاشف موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے شہری راشد بھی شدید زخمی ہو گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے واقعے کی آب بیتی خود بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فیس بک پر تصویر ڈالی تو کمنٹس میں میں ہماری تلخ کلامی ہوئی اور ہم نے ان کو منع کیا لیکن انہوں نے ہماری ایک نہ سنی جس کے بعد ہم نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر 3 افراد کے گھر دھواں بول دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News