
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ آج شیروں کا بُرا دن ہے۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیروں کے باہر نکلنے کو موقع غنیمت جانتے ہوئے مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز پر بھی تنقید کے نشتر چلا دئیے۔
کراچی میں پانچ “پالتو شیر “ باہر نکل آئے ، شیر گلشن حدید میں مدرسے میں گھس گئے ، آج شیروں کا بُرا دن ہے، پکڑے جائیں گے , ایک سیاسی رہنما نے شیر پالے ہوئے تھے #کھپ_ناڈالو_رسیدیں_نکالو #مریم_نیب_پر_وار_کرکے_فرار #مریم_بھگوڑی_نیب_سے_دوڑی
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) August 11, 2020
عامر لیاقت حسین نے کہا کہ کراچی میں پانچ پالتو شیر باہر نکل آئے، ایک سیاسی رہنما نے شیر پالے ہوئے تھے۔
اپنے پیغام میں رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے مزید کہا کہ شیر گلشن حدید میں مدرسے میں گھس گئے لیکن آج شیروں کا بُرا دن ہے، پکڑے جائیں گے۔
گلشن حدید ، 5 شیر مدرسے میں گھس گئے
واضح رہے اس سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں 5 شیر قریبی مدرسے میں گھس گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر نجی رہائشی سوسائٹی میں گھر کے اندر پالے گئے ہیں، شیر کے باہر نکلنے پر لوگوں میں بھگدڑ مچ گئي جبکہ سوسائٹی کے رہائشی گھروں میں محصور کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News