Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی اے کی موبائل کمپنیوں کوسروسز فراہم کرنے کی ہدایت

Now Reading:

پی ٹی اے کی موبائل کمپنیوں کوسروسز فراہم کرنے کی ہدایت

پی ٹی اے نے متاثرہ مقامات پرموبائل کمپنیوں کوسروسز فراہمی کا کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موبائل فون سروس کی بندش کا معاملے پر پی ٹی اے نے موبائل کمپنیوں کوسروسز فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکورٹی کے باعث سروس کی فراہمی معطل ہے۔

پی ٹی اے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں بجلی کی طویل بندش سے سروسز کی فراہمی میں مسائل پیدا ہوئے ہیں جبکہ پانی جمع ہونے کے باعث جنریٹرز کی ری فیولنگ نہ ہونے سے سروسز فراہمی میں تعطل آیا۔

پی ٹی اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ موبائل کمپنیاں صارفین کو سروسز کی بلاتعطل فراہمی کے لئے اقدامات کررہی ہیں۔

Advertisement

یاد رہے اس سے قبل کراچی میں 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی گزرگاہ کے اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں

کراچی میں 8 محرم کا جلوس، موبائل فون سروس معطل

کراچی میں 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی گزرگاہ کے اطراف...

کراچی کے علاقوں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، کھارادار، ایم اےجناح روڈ کے اطراف مواصلاتی سگنلز بند کر دیئے گئے تھے جبکہ پیپلز چورنگی، ریڈیو پاکستان اور اطراف کےعلاقوں میں بھی موبائل فون سروس بند کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث پی ٹی اے سے 9 اور 10 محرم الحرام کو پنجاب کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بند کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

وزارت داخلہ کی درخواست کے مطابق لاہور ،راول پنڈی ، جہلم ،شیخوپورہ، چینیوٹ، اوکاڑہ اور بہاولپور میں موبائل سروس بند رہے گی۔

موبائل سروسز صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بند رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر