چمن پاک افغان بارڈر دو طرفہ تجارت کیلئے بحال کر دیا گیا
چمن پاک افغان بارڈر کو دو طرفہ تجارت کے لیے بحال کر...
پاک افغان چمن بارڈر کو معمول کے مطابق ہفتے میں ایک دن کی مناسبت سے پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں پھنسے ہوئے سینکڑوں مسافروں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے،ہزاروں کی تعداد میں افغانی باشندوں کو چمن بارڈر سے افغانستان جانے دیا گیا ہے۔
ٹیکسی ڈرائیوروں نے کرایہ 600 سو سے بڑھا کر 1000 روپےکردیاہے۔ پاک افغان بارڈر سے آنے والے مسافروں نے کرایہ بڑھائے جانے پر احتجاج کیا اور انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 12 اگست کو بارڈر پر کشیدگی ختم ہونے بعد چمن پاک افغان بارڈر کو دو طرفہ تجارت کے لیے بحال کیا گیا تھا تاہم بارڈر پر پیدل آمدورفت معطل تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News